پولیس مقابلہ میں ملوث راہزن گرفتار

پولیس مقابلہ میں ملوث راہزن گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس نے اندرون شہر میں سرگرم راہزن کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کید وران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے واردات کے دوران چھیناپستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی صفی اللہ ولد سید حمید سکنہ گڑھی بلوچ حال اسلحہ ڈیلر پخہ غلام روڈ بادشاہ خان پلازہ نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے دکان میں موجود تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے آکر اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہو گیا جبکہ مزاحمت پر اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جس پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی محمد شعیب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث ملزم حماد ولد نجیب الرحمان سکنہ گل آباد کا سراغ لگایا جس نے دوران گرفتاری پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہو نے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کی تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے چھینا گیا نائن ایم ایم پستول اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے اسی طرح ایک اہم کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان نے قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان اختر علی، سید علی شاہ پسران ظاہر شاہ اور ظاہر شاہ ولد محمد حسین کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -