پشاور میں صنعتی نمائش کے حوالے تقریب کا انعقاد

پشاور میں صنعتی نمائش کے حوالے تقریب کا انعقاد

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں صنعتی نمائش کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف حکومتی عہدیداروں، نمائندوں اور صوبائی کے رکن سید غازی غذن جمال نے شرکت کی تقریب کا انعقاد UNDPکی شراکت سے کیا یہ ٹریننگ سابقہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 180نوجوانوں نے حاصل کی جس میں تقریباً 60خواتین تھیں ان نوجوانوں نے تقریباً ایک ماہ ٹریننگ لی جس میں انہوں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کا سیکھا اس پروگرام کے دوران نوجوانوں نے جدید کاروباری خیالات پیش کئے ان خیالات کی شکل میں UNDPان نوجوانوں کو گرانٹ فراہم کرے گی اور اس گرانٹ سے اپنے علاقوں میں کاروبار شروع کرینگے جس کا فائدہ ان کے علاقوں کو ہوگا نوجوانوں کو بزنس شروع کرنے کے بارے میں تربیت دی گئی اسی طرح پراجیکٹ ڈائریکٹر اختر قریشی نے کہا کہ ایک نیا تجربہ کیا گیا جو پہلے کبھی بھی سابقہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کیلئے نہیں کیا گیا باقی ممالک میں اس طرح کے پروگرام کابے حد کامیاب رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ ایک نئی سوچ ہے اور ہمیں قبائلی اضلاع کی مشکلات اور رکاوٹوں کا بخوبی اندازہ ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -