مٹہ،جائیداد کی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

مٹہ،جائیداد کی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان) مٹہ بیدرہ میں رشتہ داروں کی درمیان جائیداد کی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلع کونسلر اور رہنماء جہانگیر خان اور انکے نوکر پر دعویداری کی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال لایا گیا تھا جو بعد میں ورثاء کی حوالے کیا گیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ بیدرہ میں رشتہ داروں کی درمیان جائیداد کی تنازعے پر فائرنگ سے مسمی جمال عبدالناصر خان ولد نورمحمد خان موقع پر جان بحق ہوا پولیس رپورٹ کی مطابق قتل کی دعویداری پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلع کونسلر اور مقامی رہنماء جہانگیر خان اورانکے ملازم کریم پر کیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کی ہے ادھر مقتول جمال خان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال لایا گیا تھا جو بعد میں اپنے خاندان کو حوالے کیا گیا یاد رہے کہ مقتول جمال خان نادرہ مٹہ میں ملازمت پر تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -