ڈیرہ میں ضلع بھر کے  ایس ایچ اوز ادھر اُدھر

ڈیرہ میں ضلع بھر کے  ایس ایچ اوز ادھر اُدھر

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ پولیس می تبادلوں کا جھکڑ،ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے ڈیرہ کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈی پی او کے جاری احکامات کے مطابق انسپکٹر فضل الرحیم گنڈہ پور تھانہ کینٹ سے ایس ایچ او سٹی،انسپکٹر انیس الحسن ایس ایچ او تھانہ سٹی سے پی ایس او ٹوآر پی او،انسپکٹر محمد رمضان بند کورائی سے ایس ایچ او کلاچی،انسپکٹر محمد نواز ایس ایچ اوکلاچی سے ایس ایچ او کینٹ،انسپکٹر سید مرجان لائن پولیس سے ایس ایچ او درابن،انسپکٹر انعام اللہ خان لائن پولیس سے ایس ایچ او ڈیرہ ٹاون،ایس آئی فضل ا لٰہی لائن پولیس سے انچارج ٹریفک،سب انسپکٹر ذوالفقار علی پھاڑپور سے لائن پولیس کلوز،سب انسپکٹر انور خٹک لائن پولیس سے ایس ایچ او پھاڑپور تعینات کر دیئے گئے۔ اسی طرح سب انسپکٹر رحمت اللہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے ایس ایچ او بندکورائی،سب انسپکٹر منظور حسین پولیس لائن سے ایڈیشنل ایس ایچ او پروآ،سب انسپکٹر نصیب الرحمن ایس ایچ او درابن سے ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ،سب انسپکٹر عبدالجبار لائن سے ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی،اسٹنٹ سب انسپکٹر ادم خان لائن سے تھانہ کینٹ اور خاتون پی اے ایس آئی ام رومان کو لائن کلوز کر دیاگیا۔ ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اعلیٰ اخلاق کو اپنا شعار بنائیں، اپنے قول اور فعل سے لوگوں میں پولیس کی ساکھ اور وقار کو بلند کریں تاکہ عوام بے خوف و خطر تھانہ اور چوکی میں آخر اپنے مسائل بیان کرسکیں اور ان کی قانونی طور پر شنوائی ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -