ڈیرہ،ڈی سی حمید اللہ خٹک  کا سرکاری محکموں پر چھاپے

ڈیرہ،ڈی سی حمید اللہ خٹک  کا سرکاری محکموں پر چھاپے

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک کے سرکاری محکموں میں عوامی شکایات پر چھاپے،چھاپوں کے دوران 90فیصد سے زائد عملہ غیر حاضر، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک نے سرکاری دفاتر میں اہلکاروں کی غیر حاضریوں اور عوامی مسائل حل نہ ہونے کی بڑھتی ہوئی شکایات پر گزشتہ روز محکمہ تعلیم، صحت، سی اینڈ ڈبلیو (بلڈنگ ڈویژن) کے دفاتر پر اچانک چھاپے لگائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں کی حاضری اور دیگر دفتری ریکارڈ چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے چھاپوں کے دوران90فیصد سے زائد عملہ غیر حاضر پایا گیا جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ان کاروائیوں کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان حمید اللہ خٹک نے کہا کہ سرکاری اہلکار عوام کے خادم ہیں، ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکار اگر عوام کی خدمت نہیں کرسکتے تو سرکاری نوکریاں چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -