سرائے نورنگ،چلتی کار پر فائرنگ سے 1 جاں بحق

سرائے نورنگ،چلتی کار پر فائرنگ سے 1 جاں بحق

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ غزنی خیل کی حدودمیں چلتی کارپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا‘اس سلسلے میں غزنی خیل پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ صفی اللہ ولدسیف اللہ سکنہ محمدغزنی خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روزاپنے بھائی ذکاء اللہ خان کی ذاتی موٹرکارمیں جوڈیشل کمپلیکس لکی مروت جارہے تھے اورموٹرکارکی ڈرائیونگ ذکاء اللہ کررہاتھاجبکہ میں موٹرکارکے پیچھے سیٹ پربیٹھاتھاکہ جب بنوں ڈیرہ روڈنزدسپوگمئی ہوٹل پہنچے کہ عقبی جانب سے آنے والی فیلڈرموٹرکاربرنگ سبزہم کراس کرتے ہوئے موٹرکارکے آگے کھڑاکیااورموٹرکارسے فرمان اللہ ولدعصمت اللہ سکنہ غزنی خیل بہ مسلح نیچے اُترااورہم پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اُن کابھائی ذکاء اللہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ موٹرکارکوبھی نقصان پہنچاجس کوعلاج معالجے کی غرض سے بنوں لے منتقل کیاجارہاتھاکہ راستے میں دم توڑدیاپولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مقتول اورملزم کے مابین مستورات اورقتل اقدام قتل کی دشمنی چلی آرہی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -