ڈی جی ایکسائز فیاض علی شاہ چیمبر صدر عاطف حلیم کی شکایت پر پہنچ گئے

ڈی جی ایکسائز فیاض علی شاہ چیمبر صدر عاطف حلیم کی شکایت پر پہنچ گئے

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایکسائز فیاض علی شاہ چوک یادگارپہنچے جہاں انہوں نے خود جائیدادوں کی پیمائش کی اس موقع پر مقامی تاجر حاجی طفیل گڑوارڑہ کی جائیداد پر سالانہ تین لاکھ تیس کے نوٹس کو سات ہزار سات سو (7700)روپے میں تبدیل کیا بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے تاجر برادری کو درپیش مسائل اور شکایات کیفوری ازالہ کے لئیکمیٹی اور شکایت سیل بنانے کے احکامات جاری کر دئیے انہوں نے کہا کہ مذکورہ شکایات سیل میں روزانہ دن دو بجے کے بعد اور جمعرات کو تاجر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو ٹیکسس سے متعلق اپنے شکایات اور تحفظات کے سلسلیمیں ملاقات کرینگے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے کہا کے پراپرٹی ٹیکس کی شفاف اسسمنٹ کیلئے محکمہ ایکسائز سروے کر رہی ہے جس کیلئے لئے ٹینڈر شائع ہو چکا ہے اور جلد اس پر کام شروع کر دیا جائیگا، تاجروں کو شفاف ٹیکسیشن کے علاوہ اپنے ٹیکسس سہولت کے ساتھ ا?ئن لائن دستاویزات جمع کرنے کی بھی سہولت فراہم کی جائیگی جبکہ ٹیکس نوٹس دیر سے ملنے کی شکایات کو دور کرنے کیلئے کوریئر کمپنیز سے بات چیت جاری ہے اور سب سے بہترین کوریئر کمپنی کی خدمات لی جائیگی۔ پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم نے محکمہ ایکسائز کے ڈیجیٹلیزیشن کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ گلوبل اڈنٹیفیکشن سسٹم کیوجہ سے رقم محکمہ میں ہونے سے خرد برد ختم ہوجائیگی انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کا تاجروں کی شکایت پر فوری ایکشن لینے اور خود موقع کا دورہ کرنے پر تاجر برادری کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور ڈائریکٹر جنرل کے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیاض علی شاہ کو صدر پشاور چیمبر محمد عاطف حلیم نے تحفے میں روایتی پشاوری چادر پیش کی گئی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -