جمعیت نے لکی مروت کیلئے کچھ بھی نہیں کیا،ملک ادریس خان
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)چیف آف بخمل احمدزئی ملک ادریس خان نے جے یوآئی(ف)کے منتخب نمائندوں کوکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ پچھلے ایک سال کے عرصے میں اُنہوں نے لکی مروت کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جبکہ اس کے بر عکس سیف اللہ برا دران اورتحریک انصاف کے اکلوتے صوبائی وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان نے مختصرعرصے میں مروت قوم کے لئے کئی بڑے بڑے منصو بے منظور کروائیں جن میں نر سنگ کا لج، ٹر اما سینٹر، بیوٹیفیکیشن کے لئے ایک ارب روپے اور27 سکو لوں کی اپ گر یڈ یشن سمیت متعدد منصو بے شامل ہیں اسی طر ح انہو ں نے غزنی خیل سے تجوڑی براستہ خیروخیل پکہ اوربہرام خیل لنک روڈاورخیروخیل سے پہاڑخیل پکہ، گمبیلا تا تجو ڑی اور براستہ سلیما ن خیل سڑکو ں کی مر متی کے لئے دو ار ب روپے منظور کروائیں اس کے علا وہ صوبا ئی وزیر ہشام انعام اللہ خان کی کوششو ں سے پشاور تا ڈیرہ اسما عیل مو ٹر وے کی منظور ی دیدی گئی انہو ں نے جے یو آئی کے منتخب نما ئندو ں کو آڑے ہا تھو ں لیتے ہو ئے کہا کہ جے یو آئی ما ضی میں ہر حکو مت کا حصہ رہی ہے تا ہم انہوں نے لکی مروت کی تر قی اور خوشحالی میں کو ئی کر دار ادا نہیں کیا اور اپنی پوری تو جہ ذاتی مفادات پر مرکوز رکھی ان کا مز ید کہناتھا کہ سیف اللہ بر ادران اقتدار پر یقین نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں نہ ہو تے ہو ئے بھی وہ لکی مروت کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے ہاتھ پا ؤ ں مار رہے ہو تے ہیں انہو ں نے مروت قوم سے مطا لبہ کیا کہ وہ انتخا بات میں ہو شمندی کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے سو چ سمجھ سے کا م لیں اور سیف اللہ بر ادرا ن کو ووٹ دیکر کا میا ب بنا ئیں۔