ڈیرہ،مدرسہ نور الھدی میں   ختم نبوتؐ کانفرنس کا انعقاد

ڈیرہ،مدرسہ نور الھدی میں   ختم نبوتؐ کانفرنس کا انعقاد

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) مدرسہ نورالھدیٰ بستی دھپانوالی میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد عالمی مجلس ختم نبوت ڈیرہ کے زیر اہتما م کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی رہنما مولانا محمد قاسم رحمانی نے کہا کہ مرزا قادیانی شراب نوش و بدکار شخص تھا جس کا ثبوت قادیانیوں کے جریدے میں شائع ہونے والے مفصل مضامین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ؐ کی ختم نبوت قرآن کریم، احادیث رسولؐ اور عقلی دلائل سے ثابت ہے۔ مرزاقادیانی جھوٹا شخص تھا جس نے جعلی نبی بن کر انبیاء کرامؑ،صحابہ کرامؓ اور اہلبیت رسولؐ کی شان میں سنگین گستاخی کی جسے نقل اور بیان کرنا بھی ممکن نہیں۔ کانفرنس میں تنظیم کے ضلعی امیر قاری محمد طارق، مولانا اللہ بخش اور دیگر رہنماؤں، علمائے کرام، ڈاکٹرز، صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ممتاز عالمی و قومی ایوارڈ یافتہ نعت خواں ابوبکر مدنی، شوکت صدیقی اور حافظ خبیب احمد نے حمدیہ، نعتیہ کلام اور منقبت پیش کرکے شرکاء کے قلوب و اذہان کو گرمایا۔ اس موقع پر کانفرنس کے منتظم اور مدرسہ کے مہتمم مولانا خرم نے شرکاء خصوصاً باہر سے آئے ہوئے علمائے کرام، نعت خواں حضرات اور مقامی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -