ڈی پی او کی زیر قیادت اجلاس،غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کی زیر قیادت میٹنگ میں ابیبٹ آباد میں تمام تھانہ جات کی حدود میں قاہم غیر قانونی ہاوسنگ سوسایٹیوں کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جاہزہ لیا گیا تمام سوسائٹی مالکان کو طلب کرکے ان کی قانونی پوزیشن کی وضاحت کا موقع دیا گیا تاہم باوثوق زراہع کے مطابق صرف چوہدری اورنگزیب صاحب کی سلک بلڈر اینڈ ڈویلپر کی سلک ویلی ہاوسنگ سکیم واقع شیروان روڈ قانونی میعار پر پوری نکلی جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے سلک بلڈر کے کام کو سراہا اور ضلع بھر میں جاری غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کیلے سخت اقدامات اٹھانے کا حکم دیا اجلاس کے بعد سلک بلڈر اینڈ ڈویلپر چوہدری اورنگزیب اور معروف بزنس مین اور سابق امیدوار صوبایء اسمبلی حلقہ پی کے 39 امجد شاہزمان خان نے ایبٹ آباد نیوز اور سرعام ہزارہ سے بات کرتے ہوے بتایا کہ ہم ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے غیرقانونی اور غیر معیاری تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف سخت کاروایء کی مکمل حمایت کرتے ہیں اس اقدام سے اس خوبصورت شہر کے حسین ماحول اور موسم کو بچانے میں مدد ملے گی