مردان میں اندھے قتل کا  ڈراپ سین،2 گرفتار

مردان میں اندھے قتل کا  ڈراپ سین،2 گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ)طوروپولیس نے موٹر وے کے قریب 30سالہ نوجوان کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگاکر 2ملزمان کو گرفتارکرلیا ملزمان سے آلہ قتل برآمد،پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا گذشتہ ماہ کی 22تاریخ کو دخت الدین ولد مجاہد دین سکنہ کوترپان رسالپور نے اپنے بیٹے محمد ریاض کی قتل کی رپورٹ تھانہ طورو میں نا معلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کی تھی جس کا ڈی پی او سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ طورو جاوید اقبال خان اور تفتیشی افسر ضیاد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی بنیادوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کیس میں ملوث دو ملزمان ثواب ولد اسراراور مجید ولد سیدان گل ساکنان نوشہرہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ڈی ایس پی محمد طیب جان نے ایس ایچ او جاوید اقبال کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ مقتول ہم سے غیر اخلاقی تعلقات استوار کر نا چاہتا تھا جس کی بناء پر ہم نے تنگ آکر محمد ریاض کو قتل کر دیا تھا، گرفتار ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ادھر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران تھانہ طورو پولیس نے قتل، اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 4مجرمان اشتہاری گل تاج ولد سربلندساکن فتح آباد،زیراب گل، رامداد پسران تازہ گل اور نوارے ولد زیراب گل ساکنان امیر خان کوٹھے کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -