پاکستان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن قائم کردیا

پاکستان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کیلئے مستقل مشن قائم کردیا

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کیلئے مستقل مشن قائم کردیا ہے اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل مشن کیلئے رضوان سعید شیخ او آئی سی کا مستقل مندوب تعینات کیا گیا ہے۔مستقل مشن کے قیام کا مقصد او آئی سی کیلئے موثر انداز میں کام کرنا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم کو اہمیت دیتا ہے،اس کے علاوہ پاکستان کشمیر اور امت مسلمہ کے معاملات پر او آئی سی کی حمایت کی قدر کرتا ہے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -