کتاب”اکادمی ادبیات کراچی کے مشاعرے“شائع ہوگئی
کراچی (پ ر)قادربخش سومر و کے مرتب کردہ کتاب”اکادمی ادبیات کراچی کے مشاعرے“شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب جس میں ۱۷۵ مشاعروں پر رپورٹ شامل ہے اور ملک کے معروف شاعروں پروفیسر سحرانصاری اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی کے نام سے منسوب کی گئی ہے مصنف قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کی اس کتاب میں ملک کے نامور شعراء کے مضمون بھی شامل ہیں۔ جن میں پروفیسر سحرانصاری، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی، انور شعور، ڈاکٹر تسلیم الٰہی زلفی(کینیڈا) ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی،ڈاکٹر شاداب احسانی، ڈاکٹر کمال جامڑو، مسلم شمیم، ڈاکٹر عنبرین حسیب، سبین سیف، راحیلہ ٹوانہ سابقہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی،راشد نور، اکرم کنجاہی، سلمان صدیقی، عرفان علی عابدی، ابراربختیار، کھتری عصمت علی پٹیل،سید مخدوم علی ریاض صدر پاکستان آمریکن کلچر سینٹر کراچی، اقبال سیہوانی، افضل ہزاروی، نصیر سومرو، گوہر فاروقی، عارف شیخ عارف، اوسط علی جعفری، عقیل دانش،حمیدہ کشش،ظریف احسن، زیب النساء زیبی شامل ہیں۔