ذیابیطس عالمی صحت کے لئے سنگین خطرہ ہے،ڈاکٹر بی ایم راٹھور

  ذیابیطس عالمی صحت کے لئے سنگین خطرہ ہے،ڈاکٹر بی ایم راٹھور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی نمبر5میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار بعنوان (ذیابطیس اور محفوظ زندگی) اور فری میڈیکل کیمپ گیٹس فارما انڈس لیب،ہوری زون فارما سیوٹیکل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ فری میڈیسن گیٹس فارما اور ہوری زون فارما سیوٹیکل کی جانب سے مہیا کی گئی جس میں شوگر،کولیسٹرول،بلڈ پریشر،وٹا من کے ادویات سرفہرست تھی جبکہ انڈس لیب کورنگی کی جانب سے سلمان شکیل کی نگرانی میں بلڈ HBA1C گردوں کے ٹیسٹ،بلڈ یوریا،کریٹنن،کولیسٹرول،RBS،FBS اسکینگ کی گئی جبکہ لیڈیز اور جینٹس میں شوگر چیک کرنے کیلئے گلیکو میٹر بذریعہ قراعہ اندازی مفت دیئے گئے سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار میمن تھے جبکہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی نمبر5کے ایم ایس اعجاز علی آبڑو کی صدارت میں سیمینار منعقد کیا گیا جس سے ممتاز ماہر ذیابطیس ڈاکٹر بی ایم راٹھور نے شوگر کی علامات،علاج،پیچیدگیوں سے بچاؤ کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جبکہ سیمینار میں ڈاکٹر خالد بخاری،ڈاکٹر امداد شاہ،ڈاکٹر جمیل،ڈاکٹر زاہد خان،ڈاکٹر اوپی منشاء،راؤ محمد علی،محمد سلمان پٹنی اور دیگر ماہرین نے خصوصی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ضلع کورنگی شہریار میمن،ایم ایس اعجاز علی آبڑو،ممتاز ماہر ذیابطیس ڈاکٹر بی ایم راٹھور،راؤ محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ذیابطیس عالمی صحت کے لئے سنگین خطرہ ہے عالمی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ذیابطیس میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے جو ناصر ف خطرہ کی علامت ہے بلکہ بہت بڑا چیلنج بھی ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے

مزید :

صفحہ آخر -