قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے رشدوہدایت ہے،عبدالرحمن سلفی

  قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے رشدوہدایت ہے،عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان مولاناعبدالرحمن سلفی کی ہدایت پر ملک بھر میں اہم اضلاح کی مساجد اہلحدیث میں خطبا وآئمہ کرام نے اپنے خطبہ میں عظمت قرآن کومشترکہ موضوع بنایا اور ناروے کے حالیہ شرمناک سانحہ کی شدید مذمت کی اور مذمتی قرادادیں منظور کرائیں خطباکرام نے کہا کہ قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے رشدوہدایت ہے اور اس کے قوانین وتعلیمات پر عمل پیرا معاشرہ ایک عظیم فلاحی وترقی وخوش حال معاشرہ ہوتا ہے لیکن بعض بدبخت انسانوں نے اس عظیم ہدایت کی کتاب کی بحرمتی کرکے اپنے لیے بدبختی وعذاب الہی کا مقدر بنے ہیں۔ علما نے کہا آج ضرورت ہے ہم پہلے خود قرآن پاک پر عمل کے زریعے اس کے حقیقی احترام کو قا ئم کریں اور اسلامی ممالک کے سربرہان اپنے ممالک میں قرآن کے قانون کو نافذ کریں اور ایسے واقعات کامتحد ہوکراسلامی ممالک پر زوراحتجاج کریں اور ایسے ممالک جہاں ایسے واقعات پیش آئیں ان سے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور عالمی سطح پر بھر پور احتجاج کریں پریس سیکرٹری حشمت اللہ صدیقی، سیکریٹری اطلاعات عمران احمد سلفی نے میڈیا رپوٹ کرتے ہوے کہا جن مرکزی علماء کرام نے احتجاجی اجتماعات سے خطاب کیا ان میں مولاناپروفیسر حافظ محمدسلفی کراچی،علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی حیدرآباد، مولانا عبدالعزیز نورستانی پیشاور، مولانا زاہد ہاشمی الاظہری لاہور، مولانا فضل ربی کوئٹہ، مولانا مفتی انس مدنی،شخ الحدیث مولانا محمود احمد حسن، مولانا صہیب شاہد، مولانا عبدالوکیل ناصر، مولانا عبدالحنان سامرودی، مولانا ابرھیم جونا گڑھی، مولانا مفتی جاسم سلفی ودیگرشامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -