وکلا برادری کی فلاح و بہبود میں حصہ لینا میرا مشن ہے،فرید ایڈوکیٹ

وکلا برادری کی فلاح و بہبود میں حصہ لینا میرا مشن ہے،فرید ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020میں نائب صدر کے امیدوار فرید احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لینا میرا مشن ہے۔انتخابات کے سلسلے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرید احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وکلا برادری نے ملک کے  لئیجو ہمیشہ قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں منتخب ہوکر وکلا برادری بالخصوص نئے آنے والے وکلا کو درپیش  تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔انہوں نے وکلا پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام مسائل کے حل کے لئے ان کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں۔۔

مزید :

صفحہ آخر -