پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخرکردیا،جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کئی ملزم ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں،ممکن نہیں دیگر ملزموں کی درخواستیں چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وزیراعظم کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ سماعت پرسرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی مخالفت نہیں کی تھی۔

عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخرکردیا،جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کئی ملزم ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں،ممکن نہیں دیگر ملزموں کی درخواستیں چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں ۔

جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ اعجاز چودھری،اسد عمر،جہانگیر ترین سمیت متعدد ملزموں نے درخواستیں واپس لیں،کئی ملزموں کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ،سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے متعدد کی پیروی فیصل چودھری کررہے ہیں ،بابراعوان نے کہا کہ جوملزم عدالت آرہے ہیں ان کی درخواستوں پر بحث سن لیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں


loading...