اداکارہ مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول اٹھیں,سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اداکارہ مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول اٹھیں,سوشل میڈیا پر ...
اداکارہ مہوش حیات سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں بول اٹھیں,سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدر جنرل ر یٹائرڈ پرویز مشرف کے حق میں بیان دے کر صارفین کوایک بار پھران پر تنقید کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشرف کی ہسپتال میں بنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آئیے ایک لمحے کے لئے سیاست کو ایک طرف رکھیں۔یہ ہمارے صدر رہے ہیں اور انتہائی مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی ہے۔انہیں پسند کریں یا ناپسندتاہم وہ اتنی اہمیت ضرور رکھتے ہیں کہ ان کاموقف سنا جائے۔کم از کم ہمیں ان کے وقار کا خیال ضرور رکھنا چاہئے۔کیا قانون کے مطابق جرم ثابت ہونے تک بے گناہ قرار نہیں دیتا؟

مہوش حیات کے اس ٹویٹ پر لوگوںکی بڑی تعداد نے ردعمل دیا۔امجد ملک نے سابق صدر آصف زرداری کی عدالت میں پیشی سے قبل لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا” یہ شخص بھی پانچ سال تک ہمارے ملک کے صدر رہے ہیں، یا تو دونوں کیلئے رحم کھائیں یا پھر کسی کیلئے کوئی استثنیٰ نہیں۔“

سید آفتاب نامی صارف نے لکھا کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے ہمیںکور کمانڈرز اور سول رہنماوں کی خواہشات کے برعکس ایک مہنگی ترین جنگ میں دھکیلا، آئین معطل کرکے اسے توڑنے کا سنگین جرم کیا، فوج کو اپنے ہی لوگوں کے خلاف استعمال کیا۔

ابوبکر نامی صارف نے لکھا کہ ”جب آئین میں لکھا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لے کر اپنی مرضی سے فیصلے کرنا غداری ہے تو بس ہے۔ہم ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں مگر اگر آج آئین کو پس پشت ڈالا گیا تو کل کو کوئی بھی حاکم قانون توڑ دے گا۔

جب نوازشریف شدید علیل ہونے کے باوجود ٹرائل کا سامنا کر سکتا ہے جنرل صاحب کیوں نہیں؟“

مزید : تفریح


loading...