لاہورہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا

لاہورہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے معاملے پر فیصلہ ...
لاہورہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ سپیکرقومی اسمبلی نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرجاری کر دیے،وفاقی حکومت کے وکیل سرفراز علی خان نے پروڈکشن آرڈر کی کاپی پیش کردی، عدالت نے سپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر درخواست نمٹادی،واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...