دعا منگی کے اہل خانہ سے اغواءکاروں نے تاوان کا مطالبہ کر دیا ، نوجوان لڑکی کے ماموں بھی میدان میں آ گئے

دعا منگی کے اہل خانہ سے اغواءکاروں نے تاوان کا مطالبہ کر دیا ، نوجوان لڑکی کے ...
دعا منگی کے اہل خانہ سے اغواءکاروں نے تاوان کا مطالبہ کر دیا ، نوجوان لڑکی کے ماموں بھی میدان میں آ گئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواءہونے والی نوجوان لڑکی دعا منگی کو چھوڑنے کیلئے اغواءکاروں نے اڑھائی لاکھ ڈالر تاوان مانگ لیا ہے جبکہ ملزمان کی جانب سے اہل خانہ سے رابطہ واٹس ایپ کے ذریعے کیا گیا تاہم اب متاثرہ لڑکی کے ماموں اعجاز منگی نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دعا منگی کے ماموں اعجاز منگی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ابھی تک بند گلی میں کھڑے ہیں اور گھر والے بہت ہی تشویش میں مبتلا ہیں کیونکہ پولیس کی جانب سے قابل اطمینان پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی ہے ۔اعجاز منگی کا کہناتھا کہ اندازہ ہواہے کہ دعا کا اغواءبسمہ کے اغواءکا تسلسل ہے ، بسمہ کے اغوا ءکار گرفتار ہو چکے ہوتے تو شائد دعا اغواءنہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ اگر آج دعا بازیاب نہیں ہوتی تو پھر معلوم نہیں کل کراچی کی کس بیٹی اور بیٹے کی باری آئے ، ابھی تک کچھ ایسا نہیں ہے کہ کوئی روشنی کی کرن نظر آئے ۔

مزید : قومی