بلال اشرف پاکستان کے دلکش ترین مرد

بلال اشرف پاکستان کے دلکش ترین مرد
بلال اشرف پاکستان کے دلکش ترین مرد

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی میگزین ایسٹرن آئی نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ستارے بلال اشرف کو پاکستان کا دلکش ترین مرد نامز دکردیاہے۔جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شوبز رپورٹر اسجدنظیر نے بتایا کہ دنیا بھر کے لوگوں سے میڈیا ، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کی مدد سے رائے لی گئی جس کے بعد بلال اشرف کو اس فہرست میں شامل کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا کے ٹاپ ٹین دلکش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی ہیں۔

فہرست میں نام آنے پر بلال اشرف نے حیران کن طور پر خوشی کااظہارکیاہے،انہوں نے کہا دنیا کے نامور لیجنڈز میں ان کا نام آنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا یہ ان کیلئے شاندار سرپرائز تھا۔اس اعزاز نے انہیں مزید حوصلہ بخشا ہے کہ وہ اپنی فیلڈ میں زیادہ محنت کریں اور زیادہ نام کمائیں۔

اسجد نظیر کہتے ہیں کہ پاکستانی سینما ایک بار پھر دنیا کی توجہ حاصل کررہا ہے اور اس سب کا کریڈٹ بلال جیسے نوجوان فنکاروں کو جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -