قصور میں منگنی کے بعد لڑکی نے اپنے منگیتر سے رابطہ بحال کر لیا لیکن جب لڑکی کے بھائی نے دیکھا تو کیا کیا ؟

قصور میں منگنی کے بعد لڑکی نے اپنے منگیتر سے رابطہ بحال کر لیا لیکن جب لڑکی کے ...
قصور میں منگنی کے بعد لڑکی نے اپنے منگیتر سے رابطہ بحال کر لیا لیکن جب لڑکی کے بھائی نے دیکھا تو کیا کیا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) قصور کے علاقے چونیاں میں منگیتر سے بات کرنے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق کنگن پور کے علاقے کوٹ کلس گاماں میں نوجوان آفتاب نے اپنی جواں سال بہن ساجدہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ آفتاب نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق ساجدہ بی بی کی چند روز قبل منگنی ہوئی تھی لیکن آفتاب کو یہ رشتہ پسند نہیں تھا۔ ساجدہ بی بی اپنے منگیتر سے فون پر بات کرتی تھی جس پر طیش میں آکر آفتاب نے اسے ماردیا۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔