شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں: فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں: فردوس عاشق اعوان
شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں: فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں، وہ اپنی پارٹی کے بعد پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے صدر شہباز شریف لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے، وہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں، ان ہاؤس تبدیلی کا بیان خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، ان حسرتوں کیلئے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ان ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں، پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں، شہباز شریف چیئرمین سینیٹ تبدیلی کے معاملے پر ہزیمت کو بھول گئے، بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے دعوؤں پر عمل کریں، قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -