منشیات سمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے بارے میں بڑی خبر آ گئی، اہم قدم اٹھا لیا

منشیات سمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے بارے میں بڑی خبر آ گئی، اہم قدم ...
منشیات سمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے بارے میں بڑی خبر آ گئی، اہم قدم اٹھا لیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ میں قید غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے متفرق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار غیر ملکی ماڈل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا آٹھ سال سے زیادہ سزا سنانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے جبکہ سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور