فیصل آباد میں شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو دوست کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا لیکن اس کے بعد کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

فیصل آباد میں شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو دوست کے ساتھ مل کر اجتماعی ...
فیصل آباد میں شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو دوست کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا لیکن اس کے بعد کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

  



فیصل آباد(ویب ڈیسک) خاوند نے ساتھی کے ہمراہ دو ہفتے کی دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چک نمبر 243 ر ب چنچل سنگھ والا کی (ز ب) کی شادی چار ماہ قبل تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ علی ٹاﺅن کے شوکت کے ساتھ ہوئی، دو ہفتہ بعد خاوند شوکت اپنے دوست آصف کے ہمراہ گھر آیا اور اسلحہ کے زور پر بیوی کے بازو رسیوں سے باندھ دیے اور دوست کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ دلہن موقع پاکر ملزموں کے چنگل سے فرار ہوکر میکے پہنچ گئی۔ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے دو ماہ بعد خاوند شوکت اور دوست آصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد