” ہم جلد پاکستانیوں کو یہ والے ویزے دیں گے “ کویت نے خوشخبری سنا دی

” ہم جلد پاکستانیوں کو یہ والے ویزے دیں گے “ کویت نے خوشخبری سنا دی
” ہم جلد پاکستانیوں کو یہ والے ویزے دیں گے “ کویت نے خوشخبری سنا دی

  



کراچی (آئی این پی) کویت کے قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان نے کہا ہے کہ کاروباری ویزے کا اجراءآسان بنانے کی حکمت عملی وضع کرنے اور مزید تبادلہ خیال کے لیے کویت کی وزارت داخلہ مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا مگر بدقسمتی سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔ کویت میں تقریباً 120کمیونٹیزرہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے سخت ویزا پالیسی وضع کی گئی جو نہ صرف پاکستانیوں بلکہ تمام غیر ملکیوں کے لیے بھی ہے۔ ہم کاروباری ویزے کے اجراءکو آسان بنانا چاہتے ہیں لیکن دونوں دوست ممالک کی وزارعت خارجہ کے مابین اس حوالے سے جتنا جلد ممکن ہوبات چیت ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کیا۔ کراچی چیمبر کے صدر کی جانب سے سی پیک کی اہمیت اجاگر کرنے اور کویتی تاجر برادری کوسی پیک سے متعلق مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے جواب میں کویتی قونصل جنرل کہاکہ یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سلیم الحمدان نے مزید کہاکہ کویت نے پاکستان کے تمام صوبوں میں مختلف اداروں سے ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں جبکہ بعض ایم او یوز پر پہلے ہی کام شروع ہوچکا ہے اور کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی بھی پاکستان بالخصوص سندھ میں مختلف منصوبے شروع کرنے کا اردہ رکھتی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی