حکومت اوراپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ،فوادچودھری

حکومت اوراپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ،فوادچودھری
حکومت اوراپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ،فوادچودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن نے سنجیدگی کا مظاہر کیا ہے،حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے جو نام دیئے گئے ہیں وہ تمام غیر جانبدار ہیں،امید ہے کہ آج کل میں ہی ان ناموں پر اتفاق ہو جائے گا۔

وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف سے جمعے کوبات کرنے کے بعد فیصلہ کرنا چاہے تو یہ اس کی مرضی ،قانون کے مطابق الیکشن کمشنر کے ریٹائر ہونے کے بعد 45 دن کا ٹائم ہوتا ہے،نواز شریف کیس میں جب تک عدالتی اصول تبدیل نہیں ہوتا،سب پر لاگو رہےگا،نوازشریف ڈاکٹر کی رائے پر گئے ہیں اس میں حکومت کا کوئی عمل نہیں،زرداری صاحب کے معاملے میں بھی ڈاکٹرز کی رائے سے معاملہ آگے بڑھے گا۔

فوادچودھری کاکہناہے کہ عمران خان نے لوٹی ہوئی دولت واپس لانےکا وعدہ کیا تھا اس کی قسطیں آنا شروع ہو گئیں،امید ہے نوازشریف اور ان کے خاندان کی قسطیں بھی جلد آنا شروع ہو جائیں ،کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں،یہ لوگ ہمت پکڑیں اوردیگربھی اپنے پیسے دیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...