لاہورہائیکورٹ: 10سال میں سڑکوں کی تعمیرکے دوران اکھاڑے گئے درختوں کی تفصیلات طلب

لاہورہائیکورٹ: 10سال میں سڑکوں کی تعمیرکے دوران اکھاڑے گئے درختوں کی تفصیلات ...
لاہورہائیکورٹ: 10سال میں سڑکوں کی تعمیرکے دوران اکھاڑے گئے درختوں کی تفصیلات طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سڑکوں کی تعمیر کے دوران درختوں کے کاٹے جانے کے بعد نئے درخت نہ لگانے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی۔درخواست پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی اور مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق نامزدچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشیدنے سڑکوں کی تعمیرکے بعدنئے درخت نہ لگانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔نامزدچیف جسٹس نے نئے درخت نہ لگانے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے 10سال میں سڑکوں کی تعمیرکے دوران اکھاڑے گئے درختوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔جسٹس مامون الرشید نے یہ بھی استفسار کیاکہ کہا جو درخت لگائے گئے ان کی نشوونما کیسے کی جارہی ہے؟انہوں نے ریمارکس دیئے کہ پودوں کی پرورش بھی ٹھیک نہیں ہورہی ۔

مزید :

قومی -