وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو سبکدوش کردیاگیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو سبکدوش کردیاگیا
وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو سبکدوش کردیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو سبکدوش کردیاگیا ،وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تعداد13 رہ گئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع وزیراعظم آفس کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو سبکدوش کردیاگیا ،وزیراعظم نے شمشاداختر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے معاون خصوصی مقرر کیا تھا،ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ شمشاداختر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرتھاوہ کام میں دلچسپی نہیں لے رہی تھیں، کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ سے بھی شمشاد اختر کا نام ہٹا دیا گیا،وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تعداد13 رہ گئی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد