اسلام آبادہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کو ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پروفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

اسلام آبادہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کو ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف ...
اسلام آبادہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کو ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پروفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کو ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ دسمبر کی چھٹیوں میں کیس رکھ رہاہوں،دسمبر میں ہی اس کافیصلہ کرونگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کو ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت کی ،وکیل درخواست گزارنے استدعا کی پاکستان میڈیکل کونسل کو نئی تعیناتیوں سے روکاجائے،وکیل پی ایم سی نے کہا کہ سابق ملازمین اشتہار کے مطابق ملازمت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں ملازمت کیلئے جو بھی تعیناتی ہواس پر حتمی لیٹر جاری نہ کیا جائے،ملازمت کیلئے جو مرضی اشتہار دیں،پراسس کریں لیکن حتمی لیٹر کسی کو جاری نہیں ہوگاعدالت نے وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی،عدالت نے پاکستان میڈیکل کونسل کے وکیل کوجواب کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت کی ڈپٹی سیکرٹری صحت کو دیگر درخواستوں پر بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔