حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات،پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کے کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل

حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات،پاکستان اسلامی ترقیاتی ...
حماد اظہر کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات،پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کے کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات کی،وفاقی وزیر حماد اظہر نے معاشی منصوبوں کی مالی اعانت میں اسلامی ترقیاتی بینک کے کردارکو سراہا۔

وفاقی وزیر حماد اظہرنے بجٹ سپورٹ پروگرام کی بحالی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ترقیاتی بینک پاکستان کو کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کرے ،بجٹ سپورٹ پروگرام سے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی ۔

وفاقی وزیر نے آئی ڈی بی سربراہ کو پاکستان میں بینک کاذیلی دفترقائم کرنے کی بھی دعوت دی،اس موقع پر آئی ڈی بی کے صدر نے کہاکہ پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک کے کنٹری سپورٹ پروگرام میں شامل کرلیاہے،اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو اہمیت دیتا ہے،صدرآئی ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی پالیسیاں درست سمت میں گامز ن ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد