لاہورہائیکورٹ، اینٹی منی لانڈرنگ کیسز میں نیب عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواست پر نیب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے 23 دسمبرتک مہلت

لاہورہائیکورٹ، اینٹی منی لانڈرنگ کیسز میں نیب عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف ...
لاہورہائیکورٹ، اینٹی منی لانڈرنگ کیسز میں نیب عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواست پر نیب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے 23 دسمبرتک مہلت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ کیسز میں نیب عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواست پر نیب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے 23 دسمبرتک مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ کیسز میں نیب عدالت کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے عدالت کے رو بروموقف اختیار کیاکہ نیب نے غیر قانونی طور پر درخواستگزاروں کو گرفتار کررکھا ہے،اینٹی منی لانڈرنگ کے کیسز میں چیئرمین نیب کو فیصلے کا اختیار نہیں ،عدالت سے استدعاہے کہ منی لانڈرنگ کے احتساب عدالتوں میں جاری ٹرائل روکنے کا بھی حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے بھی معاملات نیب کے پاس ہیں،عدالت نے نیب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے 23 دسمبرتک مہلت دیدی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب تو پیسوں کی واپسی شروع ہو گئی،لوگ چھوٹ رہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور