کمپین مسترد،حکومت کا باپ کو قتل کرنے والی تین بہنوں کے خلاف ٹرائل کااعلان

کمپین مسترد،حکومت کا باپ کو قتل کرنے والی تین بہنوں کے خلاف ٹرائل کااعلان
کمپین مسترد،حکومت کا باپ کو قتل کرنے والی تین بہنوں کے خلاف ٹرائل کااعلان

  



ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپنے والد کو قتل کرنے والی بہنوں کاٹرائل کیاجائے گا۔تینوں بہنوں نے جولائی دوہزاراٹھارہ میں جنسی ہراسانی، نفسیاتی دباو اور گھریلو تشدد سے تنگ آ کر اپنے ہی باپ کو قتل کردیا تھا جس پر ان کے حق میں کئی آوازیں اٹھیں تھیں تاہم اب اس کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کے بعداس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیاگیاقتل ہے اور اس کے خلاف عدالتی ٹرائل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے اپنے ستاون سالہ باپ میخائیل کواس وقت قتل کیاتھا جب وہ شمالی ماسکو میں واقع اپنے فلیٹ میں سور ہاتھاااور تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسی دن مقتول نے اپنی بیٹیوں کو ایک کمرے میں بندکرکے ان پر مرچوں کاسپرے کیااور ان سے بدسلوکی کی۔

واضح رہے کہ دوہزاراٹھارہ میں یہ کیس منظر عام پر آنے کے بعد روس بھرمیں لوگوں نے گھریلو تشدد اور جنسی زیادتیوں کے اس اندوہناک واقعے پرآوازاٹھائی تھی ۔اس دوران ان بہنوں کو قانونی شکنجوں سے بچانے کیلئے ایک باقاعدہ مہم بھی چلائی گئی جس پر ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دستخط کئے۔تاہم ان تمام واقعات کے باوجود روسی حکومت نے ان بہنوں کیخلاف ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی