ساتھی طلبا پر تشدد کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا گروپ طالبعلموں کیلئے مصیبت بن گیا

ساتھی طلبا پر تشدد کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا گروپ طالبعلموں ...
ساتھی طلبا پر تشدد کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا گروپ طالبعلموں کیلئے مصیبت بن گیا

  



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے ایک کالج میں ’فل مینٹل گروپ ‘ساتھی طلبا کیلئے مصیبت بن گیا۔سمن آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ایک ایسا گروپ بھی زیر تعلیم ہے جو ساتھی طلبا کو تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیوزسوشل میڈیا پر اپ لوڈکرتا ہے۔ اس گروپ کا نام فل مینٹل گروپ ہے جبکہ اس نے ایک بار پھر ساتھی طلبا کے ایک گروپ پر حملہ کرکے نہ صرف انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے بلکہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردی ہے۔

دوسری جانب کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس گروپ کو نفسیات کی استاد کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کالج سے نکال دیاگیاتھا۔

جیو نیوز کے مطابق یہ گروپ مختلف بہانے کرکے ساتھی طلبا کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔کچھ روز قبل ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس پر لڑکے کے والد نے مقدمہ بھی درج کرایا تھا تاہم اس پر کچھ نہیں ہوسکا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد