اسد عمر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین کسے منتخب کر لیا گیا ؟ جانئے

اسد عمر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین ...
اسد عمر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین کسے منتخب کر لیا گیا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن قومیا سمبلی فیض اللہ کمو کا دوبارہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فیض اللہ کموکا کو اسد عمر کی جگہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا ہے۔ فیض اللہ کموکا پہلے بھی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین تھے تاہم اسدعمر کیلئے چیئرمین شپ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فیض اللہ کموکا کا نام تجویز کیا جبکہ فخر امام نے تائید کی۔
کمیٹی نے اسد عمر کی بطور چیئرمین کارکردگی سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔نفیسہ شاہ نے کہا اسدعمر نے اچھی طرح کمیٹی چلائی، پہلی دفعہ آئی ایم ایف کی ٹیم کو کمیٹی میں لائے ، مشیر خزانہ اجلاس میں نہیں آتے ، امید ہے فیض اللہ کموکا ان کو اجلاس میں لے کر آئیں گے۔ نومنتخب چیئرمین نے کہا تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔

مزید :

قومی -