حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کے وفد میں ملاقات ختم،حکومت کی وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کے وفد میں ملاقات ختم،حکومت کی وعدے ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات ختم ہو گئی ،حکومتی وفد نے ق لیگ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام وعدے پورے کریں گے اورمسلم لیگ ق کے تمام تحفظات دور کریں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شامل ہوں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو مرکز اور وفاقی میں وزارت ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور ق لیگ کے وفد کے درمیان ملاقات ختم ہو گئی،ملاقات میں جہانگیرترین ،پرویز خٹک،قاسم سوری اور شہزاد ارباب نے شرکت کی جبکہ مونس الٰہی اورطارق بشیر چیمہ مسلم لیگ ق کی طرف سے شریک ہوئے ،اجلاس میں مسلم لیگ ق نے فنڈز نہ دینے کا شکوہ کیا،حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ تمام وعدے پورے کریں گے اورمسلم لیگ ق کے تمام تحفظات دور کریں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی شامل ہوں گے ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو مرکز اور وفاقی میں وزارت ملنے کا امکان ہے۔

جبکہ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ملاقات میں آرمی ایکٹ میں ترمیم اورچیف الیکشن کمشنر کے نام پر تبادلہ خیال کیاگیا،حکومتی مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے دیئے گئے ناموں پر اعتماد میں لیا،مسلم لیگ ق نے ملاقات میںاپنے مطالبات پیش کئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...