ڈالر سستا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ

ڈالر سستا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ
ڈالر سستا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی معیشت اب ترقی کے راستے پر چل پڑی ہے جس کی تعریف موڈیز بھی کر رہاہے اور آج کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155روپے 9 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی آج 370 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ۔سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 270 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو ا اور کاروبار کے اختتام پر 370 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 641 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید : بزنس