سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا اور کن کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے؟ تاریخ اور نام سامنے آ گئے

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا اور کن کھلاڑیوں کی ...
سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا اور کن کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے؟ تاریخ اور نام سامنے آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا جس میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دورہ آسٹریلیا میں متواتر ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ٹی20 سیریز میں 0-2 کی عبرتناک شکست ہوئی اور اس بدترین کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کے مطالبات اور کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس کے نتیجے میں سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ کو انڈر19 ورلڈ کپ کیلئے ریلیز کئے جانے کا امکان ہے جبکہ موسیٰ خان کو بھی سکواڈ سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اوپنر امام الحق کی بھی ٹیم سے چھٹی متوقع ہے جبکہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں ناکام رہنے والے افتخار احمد کو بھی ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم کی قسمت بالآخر کھلنے کا امکان ہے اور دورہ سری لنکا کیلئے انہیں پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ رواں سال قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 864رنز بنانے والے اوپننگ بلے باز سمیع اسلم کو بھی عمدہ کارکردگی کا صلہ قومی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ کی جگہ سکواڈ میں فاسٹ باؤلر راحت علی کی شمولیت متوقع ہے جبکہ موسیٰ خان کو ڈراپ کئے جانے کی صورت میں احسان عادل یا میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔سری لنکا کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گی۔

مزید :

کھیل -