جو لڑائی میں بچ گیا لڑکی اس کی، 35 سالہ لڑکی جیتنے کے لئے دو مردوں میں خوفناک ترین مقابلہ

جو لڑائی میں بچ گیا لڑکی اس کی، 35 سالہ لڑکی جیتنے کے لئے دو مردوں میں خوفناک ...
جو لڑائی میں بچ گیا لڑکی اس کی، 35 سالہ لڑکی جیتنے کے لئے دو مردوں میں خوفناک ترین مقابلہ

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 35سالہ خاتون نے اپنے سابق شوہر اور محبوب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے ان دونوں کے درمیان زندگی موت کی لڑائی کروا دی۔ میل آن لائن کے مطابق ایسٹا جسکاﺅسکین نامی یہ خاتون طلاق یافتہ اور تین بچوں کی ماں تھی۔ اس کے سابق شوہر 42سالہ جیڈریس کو لیتھوانیا میں قید کی سزا ہوئی۔ اس دوران ایسٹا نے 25سالہ منٹاس کیوڈریس کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔ جب جیڈریس سزا پوری ہونے کے بعد واپس آیا تو اپنی سابق بیوی سے اس کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں جو اس کی ایک بیٹی کی ماں بھی تھی۔

جب دونوں مردوں کو ایک دوسرے کے بارے میں علم ہوا تو دونوں ہی ایسٹا پر اپنا حق جتانے لگے جس پر ایسٹا نے ان دونوں کو ایک جگہ بلایا اور کہا کہ وہ دونوں آپس میں لڑائی کریں اور جو اس لڑائی میں زندہ رہا وہ اس سے شادی کر لے گی۔ اس پر جیڈریس اور منٹاس گتھم گتھا ہو گئے۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ایسٹا اور جیڈریس بظاہر ملے ہوئے تھے اور جیڈریس لڑائی کی پوری تیاری کے ساتھ آیا تھا۔

اس کے پاس خنجر بھی تھا، جس سے اس نے منٹاس پر حملے کیے۔ منٹاس کو گردن، سینے اور کندھوں پر شدید زخم آئے اور وہ دو روز بعد ہسپتال میں ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ ہولناک واقعہ برطانوی علاقے کینٹ کے شہر ڈرٹ فورڈ میں پیش آیا۔ پولیس نے جیڈریس کو گرفتار کرکے کنگسٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں اب اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس