’یہ ڈرائیور ذرا مشکوک لگ رہا ہے‘ ٹیکسی میں بیٹھنے سے پہلے نوجوان لڑکی کا ماں کو میسج، پھر ڈرائیور نے کیا کیا؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

’یہ ڈرائیور ذرا مشکوک لگ رہا ہے‘ ٹیکسی میں بیٹھنے سے پہلے نوجوان لڑکی کا ماں ...
’یہ ڈرائیور ذرا مشکوک لگ رہا ہے‘ ٹیکسی میں بیٹھنے سے پہلے نوجوان لڑکی کا ماں کو میسج، پھر ڈرائیور نے کیا کیا؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  



میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک لڑکی ٹیکسی میں سوار ہوئی اور اپنی ماں کو میسج کیا کہ ٹیکسی کا ڈرائیور کچھ مشکوک لگ رہاہے۔ اس لڑکی کا شک درست ثابت ہوا اور ڈرائیور نے حقیقت میں اس کے ساتھ انتہائی شرمناک سلوک کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں کیرن ایسپینڈولا نامی یہ لڑکی نوکری کے لیے انٹرویو دینے جا رہی تھی۔ اس نے اپنی ماں کو آخری ٹیکسٹ میسج میں ڈرائیور کے متعلق بتایا جس کے جواب میں اس کی ماں نے لکھا کہ فوراً اس ٹیکسی سے اتر جاﺅ۔ تاہم اگلے 16گھنٹے تک لڑکی غائب رہی۔

بازیابی پر لڑکی نے بتایا کہ اسی ٹیکسی ڈائیور نے ہی اسے اغواءکر لیا تھا اور 16گھنٹے تک محبوس رکھا۔لڑکی نے بھائی نے اپنی بہن کے لاپتہ ہو جانے پر فیس بک پر بتایا کہ”میری بہن جاب کے لیے انٹرویو دینے گئی تھی اور واپس نہیں آئی۔“ اگلے روز اس کے بھائی نے دوبارہ پوسٹ کی اور لکھا کہ ”آپ سب کی دعاﺅں کا شکریہ، میری بہن گھر واپس آ گئی ہے تاہم وہ اچھی حالت میں واپس نہیں آئی۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس یا کیرن کے خاندان کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس کی بازیابی کیسے عمل میں آئی اور ملزم نے اسے اغواءکیوں کیا اور دوران قید اس کے ساتھ کیا سلوک کرتا رہا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس