فواد عالم نے قومی ٹیم میں جگہ پکی کر لی مگر کیسے؟ مداحوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

فواد عالم نے قومی ٹیم میں جگہ پکی کر لی مگر کیسے؟ مداحوں کیلئے شاندار خوشخبری ...
فواد عالم نے قومی ٹیم میں جگہ پکی کر لی مگر کیسے؟ مداحوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود مسلسل نظرانداز ہونے والے کرکٹر فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں ایک اور سنچری جڑ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے گزشتہ راﺅنڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے فواد عالم نے آج قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن کی تیسری اور اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کی 34 ویں سنچری بنائی۔

فواد عالم نے ایک ایسے وقت میں سنچری بنائی ہے جب قومی سلیکٹرز سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں اور پہلے ہی یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث تبدیلیوں کا قوی امکان ہے اور فواد عالم کے علاوہ سمیع اسلم کو بھی ٹیم میں شامل کئے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید :

کھیل -