وہ میدان جس میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیراعظم عمران خان کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

وہ میدان جس میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیراعظم عمران خان کے ...
وہ میدان جس میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیراعظم عمران خان کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ چند مہینوں میں دنیا کی بدترین سٹاک مارکیٹ بن جانے کے بعد بالآخر پاکستانی سٹاک مارکیٹ نے ایک اچانک ایسا یوٹرن لیا ہے کہ پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون حالیہ چند مہینوں میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ دنیا کی سب سے بدتر کارکردگی والی مارکیٹ تھی لیکن اب وہ پوری دنیا میں سب سے بہترین کارکردگی والی سٹاک مارکیٹ بن گئی ہے، جس سے اشارہ مل رہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت میں اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2ستمبر سے 2دسمبر تک تین مہینوں میں کراچی سٹاک ایکسچینج میں 36فیصد یا ساڑھے 10ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ پیر کے روز سٹاک مارکیٹ گزشتہ 10ماہ کی بلند ترین سطح 40ہزار 124پوائنٹس پر بند ہوئی۔بلومبرگ نے اپنی نئی رپورٹ میں پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے اوپر اٹھنے والی مارکیٹ قرار دے دیا ہے جس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی