کاشانہ دارالامان میں کم عمربچیوں کےساتھ ناروا سلوک،مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھا لیا

کاشانہ دارالامان میں کم عمربچیوں کےساتھ ناروا سلوک،مسلم لیگ ن نے بڑا قدم ...
کاشانہ دارالامان میں کم عمربچیوں کےساتھ ناروا سلوک،مسلم لیگ ن نے بڑا قدم اٹھا لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن)کاشانہ دارالامان لاہور میں کم عمر بچیوں کےساتھ ناروا سلوک پرمسلم لیگ ن نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی  ـ تفصیلات کے مطابق تحریک التوائے کار مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق نے جمع کروائی،تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہکاشانہ دارالامان میں کم عمر بچیوں  کے ساتھ ناروا سلوک کاانتہائی تشویش ناک معاملہ سامنے آیا ہے،بطور عوامئی نمائندے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم دارلامان کی بچیوں کی حفاظت،اُن کو انصاف اور حقوق دلانے کے لئے اُن کی ایک توانا آواز بنیں ۔ معزز ایوان کی کارروائی کو فی الحال معطل کر کے تشویشناک معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے، دارلامان کی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے با اثر افراد کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی منصفانہ انکوائری یقینی بنائی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور