ڈنمارک کی گوری لڑکی بلیک لسٹڈ پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

ڈنمارک کی گوری لڑکی بلیک لسٹڈ پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی
ڈنمارک کی گوری لڑکی بلیک لسٹڈ پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

  



فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کی ایک لڑکی اور پاکستانی لڑکے کو ملائیشیاءمیں ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور بالآخر لڑکی اپنے محبوب سے شادی کرنے فیصل آباد پہنچ گئی۔ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اس خاتون کا نام گریٹا ہے جس نے شاہ زیب نامی اس فیصل آبادی نوجوان کو ملائیشیاءمیں ایک کافی شاپ میں دیکھا۔ گریٹا کا کہنا تھا کہ ”شاہ زیب مجھے پہلی نظر میں ہی اچھا لگا۔ وہ بہت ہینڈسم نوجوان تھا۔ اس کے بعد ہماری گفتگو شروع ہوئی اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیاءمیں محبت ہونے کے بعد دونوں میں طے پایا کہ شاہ زیب ڈنمارک جائے گا اور وہاں شادی ہو گی لیکن ڈنمارک کے سفارتخانے نے نہ صرف اسے ویزا دینے سے انکار کر دیا بلکہ اسے بلیک لسٹ بھی کر دیا۔ جب گریٹا کو یہ خبر ملی تو وہ اپنے ماں باپ کو ساتھ لے کر فیصل آباد پہنچ گئی۔شادی کے بعد گریٹا کا کہنا تھا کہ ”پاکستان ایک خوبصورت ترین ملک ہے۔ جب ہم یہاں پہنچے تو شاہ زیب کے خاندان والوں میں ہمارا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے ہم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جو کہ ہمیں انتہائی خوبصورت لگا۔ ہمارے لیے یہ منفرد اورانتہائی خوشگوار تجربہ تھا، ڈنمارک میں ایسا نہیں ہوتا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد