’اپنے بچوں سے کہوں گی یہ ملالہ ہے‘ فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ نے ملالہ یوسفزئی کو ’نشانہ‘ بنا دیا

’اپنے بچوں سے کہوں گی یہ ملالہ ہے‘ فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ نے ملالہ ...
’اپنے بچوں سے کہوں گی یہ ملالہ ہے‘ فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ نے ملالہ یوسفزئی کو ’نشانہ‘ بنا دیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک چیلنج وائرل ہو رہا ہے، جس کا نام Gonna Tell My Kidsہے۔ اس چیلنج کے تحت لوگ ایسے مزاحیہ اور طنزیہ فقرے پوسٹ کر رہے ہیں جو وہ اپنے بچوں کو بتانا چاہتے ہیں۔ فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھی گزشتہ دنوں اس چیلنج کے تحت اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی لیکن غیرمتوقع طور پر ایک بار پھر اس نے اس پوسٹ میں ملالہ یوسف زئی کو تحقیر کا نشانہ بناڈالا۔

میاخلیفہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ”میں اپنے بچوں کو بتاﺅں گی کہ یہ ملالہ یوسف زئی تھی۔“یوں میا خلیفہ کے اپنا موازنہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کرنے اور اس کا مذاق اڑانے پر انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔ 2017ءمیں بھی میا خلیفہ نے اپنی سکارف پہنے ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے ذریعے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس