تحریک انصاف کی حکومت نے وزارتِ داخلہ اورمتعلقہ محکموں میں کتنےہزاربھرتیاں کیں؟حیران کن اعداد و شمارسامنے آ گئے

تحریک انصاف کی حکومت نے وزارتِ داخلہ اورمتعلقہ محکموں میں کتنےہزاربھرتیاں ...
تحریک انصاف کی حکومت نے وزارتِ داخلہ اورمتعلقہ محکموں میں کتنےہزاربھرتیاں کیں؟حیران کن اعداد و شمارسامنے آ گئے

  



اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی کو  وقفہ سوالات کے دوران آگاہ کیا گیا ہے کہ 1052 سرکاری گاڑیاں وزارت داخلہ کے زیر استعمال ہیں موجودہ  دورحکومت میں وزارت داخلہ اور اس کے ملحقہ محکموں میں 17231 ملازمین  بھرتی کیے گئے 2018-19 میں  اسلام آباد میں 119 گاڑیاں 465 موٹرسائیکل چوری اور 104 افراد کا قتل ہوا۔

پارلیمانی سیکرٹر ی داخلہ شوکت علی نےسید آغا رفیع  کے  سوال کے جواب میں بتایا گیاہے کہ وزرت داخلہ اور ملحقہ محکمو ں میں گریڈ 20 سے 22 تک کے 123 افسران تعینات ہیں۔ وزارت داخلہ اور ملحقہ محکموں میں 1052 سرکاری  گاڑیاں  زیر استعمال ہیں ۔ موجودہ دور میں اب تک وزارت داخلہ  اور ملحقہ محکموں میں 17231 ملازمین بھرتی کیے گئے ۔ اسی طرح وزارت میں354 افسران  ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن  حاصل کررہے ہیں،گزشتہ  پانچ سالوں کے دوران  وزارت داخلہ اور ملحقہ محکموں  میں 40132 افراد کی تقرری کی گئی،اِسی طرح وزارت میں پانچ سالوں میں 24496 افسران و اہلکاروں کوترقی دی گئی ۔ محسن نوازرانجھا کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے اعتراف کیاہے کہ اسلام آباد میں پانی کے سنگین بحران کا سامناہے ۔ 120 ملین گیلن روزانہ کی طلب ہے تاہم 65 ملین پانی  دیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جوا ب  میں انہوں نے کہاکہ 2018-19 میں اسلام آباد میں 199 گاڑیاں چوری کرلی گئیں،ایک سال میں 465موٹرسائیکل چوری  ہوئے،ایک سال میں 423 رہزنی ،117 اغوا، 104 قتل،376 چوری کی وارداتیں ہوئیں،اسی طرح 2018-19 میں ڈکیتی کے 31 مختلف  واقعات میں 246 افراد زخمی ہوئے،کم عمر لڑکوں اورلڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی  کے کل 29کیسز رجسٹرڈ کیے گئے،ایک ملزم کوسزاہوئی،24 زیرسماعت اور 4 زیر تفتیش ہیں۔ چوہدری برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں  پارلیمانی سیکرٹری  نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 100 بیوٹی پارلرز 250 ہیئر سیلون رجسٹرڈ ہیں، بیوٹی پارلرز اورہیئر سیلون  کو  ہر ملازم کے ہیپاٹائٹس  کے ٹیسٹ یعنی  فٹنس  سرٹیفکیٹ کا پابند بنایاگیا ہے ۔ 2019 میں49 میڈیکل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ۔ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری  نے کہا کہ پارلیمنٹ  ہاؤس کی تزئین و آرائش  پر گزشتہ  پانچ سالوں کے دوران 1ارب 12کروڑ 65 لاکھ 69 ہزارروپے  خرچ کیے گئے ۔ اس میں  متعلقہ ملازمین کی تنخواہ اور الاؤنسز بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد