پاکستان میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری ہوگیا، کن علاقوں میں سردی بڑھنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پڑھ کر آپ کے دانت بج اٹھیں

پاکستان میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری ہوگیا، کن علاقوں میں سردی بڑھنے والی ہے؟ ...
پاکستان میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری ہوگیا، کن علاقوں میں سردی بڑھنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پڑھ کر آپ کے دانت بج اٹھیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے، شمالی علاقہ جات میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا ہے، سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں خوب سردی پڑے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔جمعرات کو سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور میں درجہ حرارت منفی09، گوپس منفی07، گلگت ، ہنزہ منفی 05، بگروٹ ، کالام منفی 04،قلات منفی03،پاراچنارمنفی 02، دیراور راولا کوٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعہ کے روز بھی سردی کی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیے رہے گی ، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روزپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گاتاہم میدانی علاقوں نارووال، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، لاہور،بہاولپور، نورپور تھل میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ہفتے کو بھی صوبے میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم مذکورہ بالا علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزید : ماحولیات