سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

  



شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ کارروائی بویا کے گاﺅں چرخیل میں کی گئی جس کے دوران دہشتگردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کردی۔ آپریشن ٹیم کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دہشتگردی کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جوادشامل ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /دفاع وطن