10.4 ارب ڈالر قرضہ بڑھنے کی خبر غلط ،حکومت نے تو دراصل 9.1 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے، موجودہ حکومت نے ایک سال میں کتنے قرضے لیے؟ وضاحت جاری کردی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ کی جانب سے یہ وضاحت جاری کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایک سال کے دوران 10.4 ارب ڈالر کے قرضے لینے کی خبر تصویر کا ایک رخ ہے ۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 18 اگست 2018 سے 30 ستمبر 2019 کے دوران 10.4 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے ضرور لیے ہیں لیکن 9.1 ارب ڈالر کے قرضے واپس بھی کیے ہیں۔ اس طرح پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 10.4 نہیں بلکہ 1.3 ارب ڈالر بڑھا ہے۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 10.4 ارب ڈالر کے قرضے لینے کی بات کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔