چین کے علاوہ کن ملکوں کی کمپنیاں پاکستان میں صنعتیں لگانا چاہتی ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی

چین کے علاوہ کن ملکوں کی کمپنیاں پاکستان میں صنعتیں لگانا چاہتی ہیں؟ بڑی ...
چین کے علاوہ کن ملکوں کی کمپنیاں پاکستان میں صنعتیں لگانا چاہتی ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ یورپی ، چینی اور دوسری غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے آلات سے متعلق صنعتوں کے قیام کیلئے طریقے تلاش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے سفیر ہاک سنگ کیا  سے گفتگو کرتے  ہوئےعمر ایوب خان نے کہاکہ سولرپینل ،پون چکیوں اوردوسرے متعلقہ منصوبوں جیسے توانائی کے منصوبوں کیلئے مجموعی سرمایہ کار دوست ماحول اور سرمایہ کاری سے اچھے منافع کے حصول کے باعث سرمایہ کار ان منصوبوں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔وفاقی وزیر نے  کوریائی کمپنیوں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔اس موقع پر کوریا کے سفیر نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے  لئےحکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوریا کی متعدد کمپنیاں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد